پنجاب کے کابینی وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کو چندی گڑھ میں ایک پریس
کانفرنس کی۔ سدھو نے اس دوران اکالی دل پر جم کر نشانہ سادھا۔ ساتھ ہی ساتھ
سدھو نے ٹی وی سے وابستہ رہنے سے متعلق سوالات کا بھی جواب دیا۔
سدھو نے کہا کہ وہ دی کپل شرما شو کے ساتھ پہلے کی طرح ہی وابستہ رہیں گے۔
سدھو نے کہا کہ سیاست ایک طرف ہے اور روزگار ایک طرف۔ اس شو کے لئے انہیں
ایک رات دینی ہوتی ہے، کیونکہ یہ شو رات کوشوٹ کیا
جاتاہے۔
انہوں نے کہا اس کے لئے وہ رات کی فلائٹ سے ممبئی جائیں گے اور اگلے دن پھر
سے چندی گڑھ پہنچ کر لوگوں کی خدمت میں لگ جائیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ سدھو نے
کہا کہ عوام کو سدھو کے ٹی وی پروگرام سے اعتراض نہیں ہے۔
سدھو نے کہا اگر پنجاب کے عوام کو ان کے شو میں کام کرنے سے اعتراض ہوتا تو
وہ انہیں 43 ہزار ووٹ سے کامیاب نہیں کرتے۔ سدھو نے کہا کہ حکومت میں اپنی
ذمہ داری صحیح طریقے سے ادا کرتا ہوں، تو کسی کو کیا پریشانی ہوگی۔